[]
حیدرآباد۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راو کو چیف منسٹر تلنگانہ کے خلاف ریمارکس پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔ سرسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف ریمارکس کئے تھے جس پر کانگریسی قائدین نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔
شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ کانگریس قائد نرنجن ریڈی نے الیکشن کمیشن سے کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ سرسلہ کےجلسہ میں کے سی آر نے ریونت ریڈی کے خلاف ناماسب تبصرے کئے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کی رات بی آر ایس سربراہ کو نوٹس جاری کی ہے۔