[]
مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر سینکڑون ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔
المنار ٹی وی کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی فضائی اڈے نواتیم پر 15 میزائل گرنے کی وجہ سے پورا سسٹم مفلوج ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میزائل گرنے سے فضائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وقتی طور پر کسی بھی لحاظ سے قابل استفادہ نہیں ہے۔