امریکہ اور دیگر حلیف ممالک کی مدد کا شکریہ۔ ایراسپیس کھول دی گئی: اسرائیل

[]

تل ابیب: اسرائیل نے اتوار کے دن ایران کے غیرمعمولی حملہ کے مدنظر اپنے کامیاب فضائی دفاع کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ اس نے اور اس کے حلیفوں نے اس کے علاقہ میں داغے گئے 300 سے زائد ڈرونس اور میزائلس کو ناکام کردیا۔

خطہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اندیشہ ہے کہ اسرائیل نے جوابی کاروائی کی تو معاملہ مزید بگڑسکتا ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے کہاہے کہ وہ گروپ 7ممالک کا اجلاس طلب کرنے والے ہیں تاکہ ایران کے حملہ کا متحدہ سفارتی جواب دینے تال میل کیاجائے۔

ایسا لگتا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نہیں چاہتاکہ ایران کا حملہ بڑے فوجی ٹکراؤ میں تبدیل ہو۔ ایران نے دمشق میں اپنے قونصل خانہ پر اسرائیل کے حملہ کا جواب دینے کیلئے جس میں اس کے دو جنرل ہلاک ہوئے تھے‘ اسرائیل پر حملہ کردیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران نے 170 ڈرون‘ 30 سے زائد کروزمیزائل اور120 سے زائد بیالسٹک میزائل اتوار کی صبح فائرکئے۔ اتوار کی صبح تک ایران نے کہا کہ اس کا حملہ مکمل ہوا اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدودکھول دی۔ دو دشمن ممالک کئی سالوں سے درپردہ جنگ لڑتے رہے ہیں لیکن اتوار کے حملے نے سارے اسرائیل میں فضائی حملہ کے سائرن بجادئیے تھے۔

ایران نے پہلی مرتبہ اسرائیل پر راست فضائی حملہ کیا‘حالانکہ دونوں ممالک کی دشمنی ملک کے 1979ء کے اسلامی انقلاب کے وقت سے جاری ہے۔ اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے کئی گھیرے والا ایرڈیفینس نیٹ ورک قائم کرلیا جو مختلف خطرات بشمول میزائلس‘ کروز میزائلس‘ ڈرون اور شارٹ رینجرراکٹس کو نشانہ پرپہنچنے سے قبل ہی روک کر ناکارہ بناسکتا ہے۔

اس سسٹم اور امریکہ اور دیگر طاقتوں کی مدد سے اسرائیل ایران کے حملہ کو روک پایا جو بہت زیادہ ہلاکت خیز تھا۔ اسرائیل پہلے سے غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ میں پریشان ہے۔ وہ شمالی سرحد پر لبنان کی حزب اللہ سے چھوٹی جنگ لڑرہا ہے۔ حماس اور حزب اللہ دونوں کو ایران کی تائید حاصل ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم حملہ کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا اسرائیل اس کا جواب دے گا ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے جو بھی ضروری ہو کرے گا۔ اس نے کہا کہ ایران کا کوئی بھی ڈرون اور کروزمیزائل اسرائیل تک نہیں پہنچ سکا۔

چندبیالسٹک میزائل اسرائیل کے علاقہ میں گرے۔ کروز میزائلوں میں 25 کو اسرائیلی ایرفورس نے مارگرایا۔ اسرائیلی فضائی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن وہ ہنوزکارکرد ہیں۔ بچاؤ کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک سات سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ ہوسکتا ہے وہ میزائل حملہ کی زد میں آئی ہو لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کررہی ہے کہ وہ زخمی کیسے ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو ایکس پر مختصرپیام میں لکھا کہ ہم نے ایرانی میزائلوں کو راستہ میں روک کرناکام کردیا۔ متحدہوکرہم کامیاب رہیں گے۔ اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ نے بھی اظہارمسرت کیا۔ انہوں نے امریکہ اور دیگر ممالک کی مددکا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیل نے اعلان کیاکہ اس نے اپنی ایراسپیس کھول دی ہے۔

ملک میں اسکول بند رہے۔ پڑوسی ملک اردن نے بھی اپنی ایراسپیس کھول دی۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمدحسین باقری نے کہا کہ آپریشن مکمل ہوا۔ سرکاری نیوزایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

اسرائیل اپنے دفاع کی کامیابی پر فخرکررہا ہو لیکن حماس کے خلاف جنگ میں اس کی ناکامیاں کچھ اور ہی بیان کرتی ہیں۔ ایرانی حملہ ناکام بنانے سے اس کی امیج بہتربنانے میں مدد مل سکتی ہو لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ آگے کیاکرتا ہے۔ خطہ میں اور مغربی دارالحکومتوں میں اس پر نظررہے گی۔

واشنگٹن میں بائیڈن نے کہا کہ امریکی فورسس نے ایران کے لگ بھگ سبھی ڈرونس اور میزائلس کو مارگرانے میں اسرائیل کی مدد کی۔ انہوں نے فون پرنتن یاہو سے بات چیت کی۔ اتوار کے دن امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ کشیدگی نہیں چاہتا۔ وہ آنے والے دنوں میں اپنے حلیفوں سے بات چیت کرے گا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *