ایران کا جوابی اقدام جائز اور قانونی تھا، یمن

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی رجیم کے خلاف ایران کا جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایک جائز حملہ ہے۔

صنعا نے اس بیان میں تاکید کی کہ صیہونی رجیم کی حمایت کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ ہوش میں آئیں اور اس حکومت کی اندھادھند حمایت بند کردیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف صیہونی دشمن کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

ایران نے گزشتہ شب دمشق میں قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں  مقبوضہ علاقوں میں بعض اہداف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔

اس آپریشن میں پاسداران انقلاب نے درجنوں شاہد 131 اور 136 خودکش ڈرونز اور فتاح، سجیل اور خرمشہر ہائپرسونک میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے حملوں کی اس لہر میں ایرو اسپیس فورس نے سینکڑوں ڈرونز اور میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *