’ کوئی بھی مجھ جیسا نہیں ہے‘ لمبی ٹانگوں والی خاتون (ویڈیو)

[]

شکاگو: امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک نوجوان لڑکی میکی کرین کی دنیا میں سب سے لمبی ٹانگیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکی کرین کی عمر 21 سال ہے اور ان کا قد 6 فٹ 10 انچ ہے جس میں ان کے ایک پیر کی لمبائی 53.3 اور دوسرے کی لمبائی 52.8 انچ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس غیرمعمولی قد کی وجہ سے انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 21 سالہ نوجوان خاتون دنیا میں سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں اور ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج ہے۔

میکی کرین کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے بہت سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اکثر ان کے لیے نفرت انگیز کمنٹس بھی کیے جاتے ہیں لیکن میکی کرین ان منفی کمنٹس پر توجہ نہیں دیتی اور انہیں اپنی لمبی ٹانگوں اور منفرد ہونے پر فخر ہے۔

میکی کرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مجھ جیسا نہیں ہے، میں اپنے اسکول میں سب سے لمبا ہونا پسند نہیں کرتی تھی۔ میں دوسری جماعت میں تھی تو باہر کھیلتے ہوئے کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں مڈل اسکول کی طالب علم ہوں کیونکہ میرا قد لمبا تھا۔ نوجوان خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں کپڑوں کی خریداری اور دیگر کئی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *