راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال

[]

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت پیر کو لوک سبھا سکریٹریٹ نے بحال کردی، یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کے تین دن بعد آیا۔

پیر کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے 4 اگست کے حکم کے پیش نظر، گاندھی کی نااہلی، جس کا اس سال 24 مارچ کو حکم دیا گیا تھا، واپس لے لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 4 اگست کو گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگا دی تھی۔

سورت کی ایک عدالت نے پہلے راہول کو قصوروار پایا تھا اور زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا سنائی تھی – جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا سے نااہل ہو گئے تھے۔

گجرات ہائی کورٹ نے سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد گاندھی نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *