سحری کا وقت ختم ہوگیا کے اعلان کے ساتھ ہی موذن صاحب کی روح پرواز ہوگئی

[]

قاہرہ : مصر میں سحری کے اختتامی وقت کا اعلان کرنے والے مؤذن کی زندگی بھی اسی اعلان کے ساتھ ختم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مصری بحیرہ گورنری کے شہر دمنہور میں واقع ایک تاریخی الحبشی مسجد کے مشہور و معروف موذن طہٰ صنیدق نے قابل رشک حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

 مؤذن طہٰ صنیدق فجر کی اذان دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور لاؤڈ اسپیکر پر سحری کے وقت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اہل محلہ کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سحری کا وقت ختم ہوگیا ہے لہٰذا پانی چھوڑ دو اور روزے کی نیت کرلو۔ یہ کہتے ہی مکمل خاموشی چھا گئی لوگ سمجھے کہ اب اذان شروع ہوجائے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

مسجد میں موجود لوگوں نے بھی جب اس بات کو محسوس کیا تو دوڑے ہوئے وہاں گئے اور دیکھا کہ مؤذن طہٰ صنیدق بے ہوش کوکر فرش پر گرے ہوئے ہیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔

طہ صنیدق کے افراد خاندان اور شناسا افراد نے فجر کی اذان کے دوران مسجد میں ان کے انتقال کو ایک اچھے انجام کی علامت قرار دیا ہے۔ ان کے انتقال کی اطلاع سن کر شہر کی فضا سوگوار ہوگئی۔

الحبشی مسجد کے امام شیخ رمضان عبدالحفیظ کے مطابق مرحوم طہٰ صنیدق 50 سال سے تاریخی الحبشی مسجد کے مؤذن تھے۔ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی اسماعیل بھی اسی مسجد میں جمعہ کی نماز کے لیے مسجد کی صفائی کرتے اور نماز کی تیاری کے کام کرنے کے دوران چل بسے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *