تہران: سابق کورین گلوکار نومسلم داؤد کم کی فلسطین اسکوائر آمد/ مہر نیوز کو خصوصی انٹرویو

[]

مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، سابق کورین گلوکار نومسلم داؤد کم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے تہران کے فلسطین اسکوائر پہنچے اور غزہ کے نہتے عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی رجیم کے خلاف آواز اٹھانے کو ایک سچے مسلمان اور آزاد انسان کے ضمیر کی آواز قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کورین نومسلم داوود کم نے مہر نیوز کے نمائندے کو ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں ایک مسلمان اور انسان ہونے کے ناطے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔

مہر نیوز: آج یوم القدس کی ریلیاں برآمد ہوں گی، اس حوالے سے آپ کیا پیغام دینا چاہئیں گے؟

داوود کم: ان شاء اللہ میں یوم القدس کی احتجاجی ریلی میں شرکت کروں گا اور میں خصوصی طور ایران کے غیور عوام کے اس شعور اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہم سب امت مسلمہ کا حصہ ہیں اور ہمارے درمیان اسلامی اخوت کا مضبوط رشتہ پایا جاتا ہے۔ لہذا ہم (مظلوم) فلسطینیوں کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *