[]
حیدرآباد: وزیراعظم مودی جلد ہی تلنگانہ کا ایک مرتبہ پھر دورہ کریں گے۔بتایاجاتا ہے کہ آنے والے ماہ مودی کا اس تلگوریاست کادورہ ہوگا۔وہ اس ریاست میں تین دن تک قیام کریں گے جہاں وہ دو جلسوں سے خطاب کریں گے اورروڈشومیں بھی حصہ لیں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں چوتھے مرحلہ میں رائے دہی ہوگی۔بقیہ تین مرحلوں میں ہونے والے رائے دہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انتخابی تشہیر کی جائے گی۔اس کی تکمیل کے بعد تلنگانہ اور اے پی میں مودی انتخابی مہم چلائیں گے۔
آئندہ ماہ کی 5تا7تواریخ کو وہ ان کے تلنگانہ کے دورہ کی اطلاع ملی ہے۔ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے پہلے مودی نے 5مرتبہ اس تلگوریاست کا دورہ کیاتھا۔
بی جے پی نے اس مرتبہ کے لوک سبھا انتخابات کیلئے جنوبی ہند پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ساتھ ہی اس نے تلنگانہ کی پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے ساتھ ساتھ جناسینا کے ساتھ اتحاد بھی کیا ہے۔