[]
سماج وادی پارٹی کے دفتر پر بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے وادی کے عوامی نمائندوں کے ساتھ مقامی لیڈران اور کارکن شامل ہوئے کانگریس پارٹی کے ضلع اور شہر صدر بھی اپنی پوری یونٹ کے ساتھ اس میٹنگ میں موجود تھے۔ سبھی کا کہنا تھا کہ آپسی ناراضگی کو بھلا کر اتحاد کی اُمیدوار کو جیتانے کی کوشش کرنا ہے۔
اس مووقع پر روچی ویرا نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتو ں کوزیر کرنے کے لئے وہ سب کچھ بھول کر انڈیا اتحاد کا ساتھ دیں گے کیوں کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ہمارے لیڈر اکھلیش یادو کا مقصد ملک کے سیکولر نظام کو مزید تقویت دینا ہے، جس کے لئے ہم سبھی کو انکا ساتھ دینا ہے۔
دریں اثنا، سماج وادی پارٹی کے ٹھاکردوارا سے رکن اسمبلی، کانٹھ سے رکن اسمبلی کمال اختر، سابق رکن اسمبلی شہر حاجی یوسف انصاری، راجیش یادو، رضوان احمد، اطہر انصاری، لائق انصاری، ضلع صدر ڈی پی یادو، سیکریٹری مدثر خان، شہر صدر اقبال انصاری، کانگریس ضلع صدر اسلم خورشیدِ، شہر صدر انوبھو ملہوترا سمیت سبھی نے حلف لیا کے ہم اتحاد کی اُمید وار کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔