شام میں ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیلی حملہ، سعودی عرب کی شدید مذمت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے یا کسی بھی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملہ قابل مذمت ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ریاض کسی بھی بہانے اور کسی جواز کے تحت سفارتی مراکز پر حملے کو مسترد کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی استثنی کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *