[]
یہ بیان کلپنا سورین نے اپنے شوہر اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ’ایکس‘ ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے۔ دراصل ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد سے ہی ان کی بیوی کلپنا سورین سرگرم ہو گئی ہیں اور ان کے سوشل میڈیا ہینڈل سے لگاتار کچھ نہ کچھ پوسٹ کر رہی ہیں۔ 31 مارچ کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی ہوئی مہاریلی میں بھی کلپنا سورین شریک ہوئی تھیں اور اس کی تصویریں ہیمنت سورین کے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر بھی کی گئی تھیں۔ تصویریں شیئر کرنے کے ساتھ ہی کلپنا سورین نے لکھا تھا ’’جھارکھنڈ جھکے گا نہیں، انڈیا جھکے گا نہیں۔‘‘