غاصب صہیونی فوج کا عقبہ جبر کیمپ پر حملہ، متعدد فلسطینی نوجوانوں گرفتار+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں آج بدھ کی صبح فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید مسلح تصادم دیکھنے میں آیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

ان ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ عقبہ جبر کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد شروع ہوا جس دوران قابض حکومت کے خصوصی دستوں نے کیمپ پر حملہ کیا اور ایک مکان کا محاصرہ کرلیا۔

عقبہ جبر کیمپ کے ایک مکان کی چھت پر صہیونی اسنائپرز تعینات تھے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجی، متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد اور کیمپ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی مجاہد نے نابلس کے مشرق میں غاصب آباد کاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی۔

سرایا القدس سے منسلک جنین بٹالین نے بھی کہا کہ ہمارے مجاہدین نے مشرقی نابلس پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کے فوجیوں سے جھڑپیں کیں اور ان پر گولیاں برسائیں اور ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *