رانچی: جھارکھنڈ کے رانچی میں انتقال کرجانے والے 65 سالہ حاجی سمیع اللہ انصاری کی لاش میدانتا ا اسپتال کے منیجر بل ادا کیے بغیر ان کے اہل خانہ کو نہیں دے رہے تھیے۔
اسپتال نے میت حوالے کرنے کے عوض 94 ہزار روپے کا بل ادا کرنے کا کہا تھا۔
جب اس کی خبر جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری تک پہنچی تو انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے اسپتال سے رابطہ کیا اور میت اہل خانہ کے حوالے کرائی۔
اس کے لیے وزیر کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔
عوام کے تئیں ان کی لگن کو دیکھ کر لوگ ان کے کام کی خوب ستائش کر رہے ہیں۔
میت ملنے کے بعد اہل خانہ نے بھی وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کا ان کا شکریہ ادا کیا۔