[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عید نوروز کے موقع پر ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئے سال کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رہبر معظم کی تدبیر اور دانشمندانہ قیادت میں نئے سال کا نام پیداوار میں ترقی عوام کے تعاون سے کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایرانی قوم کے لئے سربلندی اور توفیق کی آرزو کی ہے اور مسلمانان جہاں کے لئے آپس میں اتحاد اور ہمدلی فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے غاصب صہیونی حکومت پر فتح کی خواہش ظاہر کی ہے۔