[]
پولیس نے بھوج شالہ میں سروے کے حوالے سے ایک خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی ہے جو صرف سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر بھوج شالہ سے متعلق کوئی اشتعال انگیز پیغام آتا ہے تو پولیس متعلقہ شخص کے خلاف فوری کارروائی کرے گی۔
اے ایس آئی سروے میں جی پی آر اور جی پی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ سروے ٹیم میں 5 ماہرین بھی شامل ہیں۔ جی پی آر (گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار) ٹیکنالوجی زمین کے اندر چھپی چیزوں کا پتہ لگاتی ہے اور معلوم کرتی ہے کہ ان کی ساخت کیسی ہے؟ جبکہ GPS (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) ٹیکنالوجی عمارت کی عمر کا تعین کرے گی۔ اس کے ساتھ جی پی آر میں کاربن ڈیٹنگ کا عمل بھی استعمال کیا جائے گا۔