مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے اسرائیل کا ناپاک منصوبہ

[]

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے رفح جارحیت کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”مضحکہ خیز”قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ان کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے جنوبی ضلع رفح پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جہاں تقریباً 1.5 ملین فلسطینی ہیں جن میں سے زیادہ تر بے گھر ہو چکے ہیں اب پناہ گزین ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *