اسلامو فوبیا پھیلانے کا ذمہ دار سوشل میڈیا: گوٹیرس

[]

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوشل میڈیا کو اسلامو فوبیا اور دیگر قسم کی تعصب پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ گوٹیرس نے جمعہ کو کہا ’’دنیا بھر میں، ہم مسلم مخالف نفرت اور تعصب کی بڑھتی ہوئی لہر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 نفرت انگیز تقریر کرنے والے اپنے نفرت انگیز نظریات کو بڑھانے اور پھیلانے کے لیے تاریخ کے سب سے طاقتور میگا فون، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

 انہوں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز انتہا پسندانہ نظریات اور ہراساں کرنے کے لیے مذہب مخالف مقامات بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کو راستہ دکھانا چاہئے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے۔ حکومتوں کو اشتعال انگیز گفتگو کی مذمت کرنی چاہیے اور مذہبی آزادی خصوصاً اقلیتوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو صارفین کو ہراساں کرنے سے بچانا چاہیے، نیز نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو منظم اور روکنا چاہیے اور مصنوعی ذہانت کو تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو کم کرنا چاہیے۔

گوٹیرس نے کہا ’’ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اس عالمی دن پر متحد ہیں۔ ہم مساوات، وقار، انسانی حقوق اور احترام کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں گے۔ آئیے ہمدردی کو فروغ دیں اور تقسیم کے ذریعہ کے بجائے تنوع کو طاقت کے طور پر اپناکر سماجی ہم آہنگی کی طرف بڑھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *