[]
واشنگٹن: امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام قومیتوں اور گروپس کے ساتھ یکساں سلوک جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کا شہریت ترمیمی قانون امتیازی قانون ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 2019 میں منظور ہونے والے شہریت کے قانون کو نافذ کردیا ہے۔ مسلم تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے قانون کو مسلم دشمن قرار دیا ہے۔