الیکشن کمیشن کچھ عرصہ میں انتخابی بونڈ کی تفصیلات کو منظرعام پر لائے گا

[]

نئی دہلی: چیف الکشن کمشنر راجیوکمار نے آج جموں میں کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ عرصہ میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نقدی میں تبدیل کرائے جانے والے الکٹورل باؤنڈس کی تفصیلات کو منظرعام پر لائے گا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں (اسٹیٹ بنک آف انڈیا) کو ہدایت دی تھی کہ وہ 12 مارچ تک تمام تفصیلات داخل کرے۔

انہوں نے کل ہمیں یہ تفصیلات دی ہیں، کچھ عرصہ میں، میرے واپس جانے کے بعد (دہلی کو) میں ڈاٹا کا جائزہ لوں گا اور یقیناً کچھ عرصہ میں تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے لئے ہے۔ الیکشن کمیشن میں ہم جو کچھ کرتے ہیں اور انتخابات کے سلسلہ میں ہمارے ضلع مجسٹریٹس جو کچھ کرتے ہیں اِن تمام کی بنیاد صرف انکشافات اور اعلانات پر ہی ہے۔ رائے دہندہ کو یہ پورا حق ہے کہ وہ اس بات کی جانکاری رکھے کہ ہم کیا کررہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *