[]
حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے قانون کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا لایا گیا قانون غیر آئینی ہے۔ درخواست میں پارلیمنٹ سے منظور کی گئی ترمیم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق بنائے گئے نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔