[]
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ 100.75 کروڑ روپے فی ایکڑ کی اونچی قیمت پر زمینات کی فروختگی ریاست کی مثالی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی اونچی قیمتوں پر عالمی درجہ کمپنیوں کی جانب سے زمین کی خریدی کو صرف اقتصادی نقطہئ نظر سے نہ دیکھا جائے بلکہ تلنگانہ کی امکانی ترقی کے اعتبار سے بھی دیکھا جائے۔ حیدرآباد کی ترقی کا اشاریہ شہر کی ترقی کا ثبوت ہے۔
زمین کی قیمتیں ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یہ پروپگنڈہ کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کے ریاست کا درجہ حاصل کرنے کی صورت میں شہر اپنی چمک کھودے گا اور زمین کی قیمتیں گر جائیں گی‘ حیدرآباد کے وقار کی توہین کیا کرتے تھے۔
یہ ریاستی حکومت کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے جس کے باعث حیدرآباد کو ایک عالمی شہر کے طور پر فروغ دینے کی شدید خواہش کے ساتھ دیہاتوں اور ٹاؤنس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
چیف منسٹر نے شہر کو ترقی دینے کے لئے ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی راما راؤ اور ایچ ایم ڈی اے میٹروپولیٹن کمشنر اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات اروند کمار کوان کی کاوشوں پر مبارک باد دی۔