آسڑیلیا میں شوہر کے ہاتھوں حیدرآبادی بیوی کا قتل،لاش کی منتقلی کیلئے وزارت داخلہ کی کوششیں

[]

حیدرآباد: مرکزی وزارت داخلہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی شویتا کی لاش شہر لانے کی کوشش کر رہی ہے، جسے اس کے شوہر اشوک راج نے آسٹریلیا میں قتل کر دیا تھا۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے مقتول کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ ملزم کے ارکان خاندان سے بھی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

آسٹریلیا کی پولیس نے مرکزی وزارت داخلہ سے ملزم اشوک راج اور اس کے بیٹے آریہ کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔ دوسری جانب یہ معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا کے اعلیٰ پولیس حکام اور ملک کی میڈیا تنظیموں نے اپل حلقہ کے ایم ایل اے بنڈاری لکشماریڈی سے فون کے ذریعہ رابطہ کیا ہے۔

 ایم ایل اے لکشماریڈی نے کہا کہ آسٹریلیا کی پولیس اور میڈیا نے مقتول شویتا کے خاندان، اس کے شوہر اشوک راج اور اس کے بیٹے آریہ کی تفصیلات طلب کی ہیں، جو قتل کیس میں ملزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں کے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے نمبر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ شویتا کی لاش کو فوری طور پر ہندوستان بھیجنے کے لیے اقدامات کرے۔ اشوک راج اور شویتا کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔ شویتا نے اپنے والدین کو بتایا کہ اس کے شوہر سے اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ وکٹوریہ علاقہ میں شویتا کی لاش پائی گئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *