تلنگانہ کے عادل آباد میں معمولی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش _ پولیس نے ناکام بنادی،حالات پر امن ، شہر میں پولیس متعین

[]

عادل آباد سے خضر احمد یافعی کی رپورٹ

عادل آباد۔3/اگست(اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل اباد شہر میں جمعرات کی رات دو گروپوں کے درمیان معمولی تصادم کے واقعہ کو زعفرانی پارٹی نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی تاہم   پولیس نے اسے  ناکام بنا دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ شہر مستقر عادل اباد کے گاندھی چوک علاقے میں اقلیتی اور اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں کے درمیان معمولی سی بات کو لے کر بحث و تکرار اور ہلکی سی ہاتھا پائی ہوئی۔جس کی وجہ سے ہلکی سی کشیدگی دیکھی گئی

۔اس معمولی واقعے کو زعفرانی پارٹی کے فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے چند افراد کی جانب سے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے شہر کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔دریں اثناء دونوں طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہو گئے تھے

 

۔ اس دوران عادل آباد پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے روبرو جمع بھیڑ کو منتشر کر دیا۔باضابطہ ٹاؤن ڈی ایس پی وی امیندر نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سب سے پہلے زعفرانی پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کیے جا رہے اقلیتی طبقے کے خلاف احتجاج کو روکنے میں اہم رول ادا کیا

 

۔اور مختلف پولیس اسٹیشن کی پولیس کو طلب کرتے ہوئے مختلف مقامات پر تعینات کر دیا۔واضح رہے کہ پولیس کی بروقت مداخلت اور حرکت میں آنے سے حالات قابو میں آگئے۔فی الحال عادل اباد کے حالات پر امن و پرسکون ہیں۔پولیس کی جانب سے بھی امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے

 

 

۔دو گروپوں کے درمیان ہوئے تصادم میں زخمی افراد کو رمس ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاع ہے۔پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کے مکمل حقائق پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *