لوک سبھا انتخابات: راہول گاندھی وائناڈ سے امیدوار

[]

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کو وایناڈ سے، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو الاپوزا سے اور چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر بھوپیش بگھیل کو راج نندگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی کے خزانچی اجے ماکن اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی دو سے تین ہفتوں میں لوک سبھا انتخابات سے متعلق کام تیزی سے مکمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا 17 مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور اس دن بڑی ریالی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں انڈیا اتحاد کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد پارٹی لوک سبھا انتخابات کے کام میں پوری طرح مصروف ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پہلی فہرست میں ذات برادری کے مساوات کا پورا خیال رکھا ہے اور یہ بہت متوازن فہرست ہے۔

پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی آئندہ میٹنگ 11 مارچ کو ہوگی، جس میں اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ اس فہرست میں کیرالا، کرناٹک، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *