مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور سنجیدہ اور تعمیری رہا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: فریقین نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ مذاکرات کا پھر سے آغاز کیا جا سکے۔
غریب آبادی نے کہا کہ تینوں یورپی ملکوں کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کے دوران ایران کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا۔