[]
ریاض ۔ کے این واصف
“سعودی عرب کے “ایجوکیشن ویزا” کے اجراء سے متعلق حکام کی جانب سے کچھ نئی ہدایات و معلومات فراہم کی ہیں۔ایجوکیشنل ویزا پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سامی الحیسونی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں 70 ہزاربین الاقوامی طلبہ زیرتعلیم ہیں، طویل المدتی تعلیمی ویزے پر آنے والے جز وقتی ملازمت کر سکیں گے۔‘
العربیہ ویب سے گفتگو کرتے ہوئے الحیسونی نے مزید کہا کہ ایجوکیشنل ویزا انیشیٹو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جو افرادی صلاحیتوں کی افزائش پروگرام کا حصہ ہے جس کے ذریعہ سعودی جامعات کی درجہ بندی بہترطورپر ہوگی اور تعلیمی میدان میں مسابقت بڑھے گی۔
الحیسونی نے بتایا کہ “اسٹڈی ان سعودی عربیہ” پورٹل پرمختلف تعلیمی پروگرامز
اور جامعات کی تفصیلات موجود ہیں جن کے ذریعے امیدوار اپنے لیے مطلوبہ پروگرام کا انتخاب باسانی کرسکتے ہیں۔الحیسونی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی ویزا سروس اور “اسٹڈی ان سعودی عربیہ”پورٹل کے درمیان شراکت داری نے تعلیمی ویزوں کا اجرا آسان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایجوکیشنل ویزے کے حصول کے لیے طالب علم کی عمر کم از کم 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ویزے کے حصول کے لیے مملکت کے کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ضروری ہے۔