[]
مکہ مکرمہ: حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے اماموں کا تقرر کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تروایح اور تہجد کی امامت شیخ عبد الرحمن السدیس، شیخ ماہر المعیقلی، شیخ عبد اللہ الجہنی اور شیخ بندر بلیلہ کریں گے۔
تراویح کی امامت کے جدول کے مطابق وتر کی نماز روزانہ چاروں ائمہ باری باری باری پڑھائیں گے۔
اسی طرح آخری عشرہ میں بھی وتر کی نماز ایک دن شیخ عبد الرحمن السدیس اور ایک دن شیخ ماہر المعیقلی اور ایک دن شیخ بندر بلیلہ پڑھائیں گے۔