[]
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر، بی جے پی نے ہفتہ کو امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے فہرست کا اعلان دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ونود تاوڑے نے کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں 400 سیٹوں پر کامیابی کے لیے کام کریں گے۔ بی جے پی نے 195 لوک سبھا سیٹوں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے، اس میں تلنگانہ سے 9 امیدواروں کو موقع ملا ہے۔
حیدرآباد لوک سبھا سے اس مرتبہ بی جے پی نے آر ایس ایس سے وابستہ مشہور خارون صنعت کار مادھوی لتا کو امیدوار بنایا ہے جو شہر کے ورنچی ہاسپٹل کی چیئرپرسن بھی ہیں عادل آباد لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سوئم باپو راو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا
تین موجودہ ممبران پارلیمنٹ سکندرآباد کے ایم پی جی کشن ریڈی، کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے اور نظام آباد کے ایم پی دھرم پوری اروند کو موقع دیا گیا ہے۔ ملکاجگیری سے ای راجندر، حیدرآباد سے مادھوا لتا، بھونگیر سے بورا نرسیا گوڈ، ناگر کرنول سے بھرت پرساد، ظہیرآباد سے بی بی پاٹل اور چیوڑلہ نے کنڈا وشویشور ریڈی کو موقع دیا۔