کریم نگر میں نیشنل اسکول اردو ، انگریزی میڈیم کے 44 ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد

[]

کریم نگر یکم / مارچ ۔۔شہر کریم نگر کا قدیم ترین اقلیتی تعلیمی ادارہ نیشنل اسکول اردو ، انگریزی میڈیم کے 44 ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد بمقام نیشنل پیالیس، حسینی پورہ کریم نگر میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع ، معاون کارپوریٹر محمد اظہر الدین دبیر ، انجمن ترقی اردو کریم نگر صدر سرور شاہ بیابانی نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی اور اسکول انتظامیہ اسٹاف طلباء اوراولیاء طلباء کو جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی

 

اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسکول شہر کریم نگر کا قدیم اقلیتی وہ تعلیمی ادارہ ہے جس سے کئی سینکڑوں طلباء طالبات نے معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے آج کئی ڈاکٹر س انجینئر س اور لکچرر س کے علاوہ بہت سے سرکاری اساتذہ کے طور پر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ انتہائی مسرت اور فخر کی بات ہے۔ اسکول کے اس سالانہ جلسہ کا آغاز حافظ سید مطہر الدین کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ،

 

کرسپانڈنٹ نیشنل اسکول محمد سراج مسعود نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ بعد ازاں اسکول کے ہونہار طلباء و طالبات نے سبق آموز ڈرامے جہیز مت لو ، شوشل میڈیا کے اثرات پر ، اور ماں باپ کی اہمیت، اور اسلامی اخلاقیات پر کلچرل پروگرام پیش کرتے ہوئے اولیائے طلبا اور تمام سامعین کا دل جیت لیا اس موقع پر مہمانوں نے طلباء کے اس تعلیمی مظاہرہ کی زبردست ستائش کی۔ اس سالانہ جلسہ کی کاروائی وائس پرنسپل ناظمہ جبین نے چلائی۔ ہیڈ ماسٹر محمد رفیع نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ میں طلباء و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں مومنٹوز تقسیم کئے یہ سالانہ جلسہ رات دیر 1 بجے تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا

 

۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرور محی الدین ، شکیل احمد ، اظہار حسین، عبداللہ اسد ، حافظ محمد صادق علی , شاکرالصمد ، محمد ساجد ، محمدسلیم کے علاوہ دیگر موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *