غزہ میں امدادی سامان کی صفوں پر صہیونی حملہ، چین کی شدید مذمت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے غزہ میں امدادی سامان وصول کرنے کے لئے صفوں میں کھڑے فلسطینی نہتے شہریوں پر صہیونی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ میں امدادی سامان وصول کرنے کے لئے صفوں میں موجود فلسطینی بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا تھا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *