مچھلی پٹنم، 27 اکتوبر(سفیر نیوز)کرشنا ضلع: مچھلی پٹنم کے سرکل انسپکٹر نے شیعہ مذہبی قائد و شہید سید مقاومت سید حسن نصراللہ (رح) کی تصویر کو ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوے، عام شہری سے اس تصویر کی بے حرمتی کروائی۔ اس واقعہ پر شیعہ مسلمانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس واقعہ کے بعد مچھلی پٹنم کے امام جمعہ مولانا راشد حسین اصفہانی صاحب اور مولانا سید شا عباس زیدی صاحب عابد علی کےعلاوہ تمام مؤمنین کے ہمراہ متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شدید احتجاج کیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔