[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی روزنامہ الاخبار نے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کی منفرد کارروائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا: صہیونی ماہرین اور تجزیہ کار کل کے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے حزب اللہ کے اس اقدام کی عسکری وجوہات اور جنگی صلاحیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان کے خیال میں حزب اللہ کا یہ اقدام صیہونی ریڈلائن کو عبور کرنے کے مترادف ہے جو یقینا ایک غیر معمولی جنگی صلاحیت کا پتہ دیتا ہے۔
ادھر صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے لکھاکہ اگرچہ حزب اللہ کے پاس اس قسم کے ڈرون کو مار گرانے کے لیے ایسے میزائل موجود ہیں اور یہ اقدام بذات خود حیران کن نہیں تھا، لیکن بہت سے تجزیہ نگاروں نے یہ اہم فیصلہ کرنے میں لبنان کی حزب اللہ کی جرأت پر حیرت کا اظہار کیا جو لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرونز کی پرواز کو محدود کرتا ہے۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیل کا ہرمیس 450 ڈرون ہے جسے حزب اللہ نے میزائل سے مار گرایا۔
صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی ہائی ٹیک ڈرون کو مارگرانا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو حزب اللہ کی عسکری پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔