منیش سسوڈیا کی گرفتار کا ایک سال مکمل، کیجریوال اور پارٹی قائدین کا دورہ راج گھاٹ

[]

نئی دہلی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کے قائدین نے پیر کو سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی گرفتاری کا ایک سال مکمل ہونے پر یہاں راج گھاٹ کا دورہ کیا۔

سسوڈیا جو تعلیم کا قلمدان رکھتے تھے، کو دہلی اکسائز پالیسی کیس کے سلسلہ میں 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کجریوال کے دورہ راج گھاٹ میں آتشی، سورب بھردواج اور درگیش پاٹھک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کجریوال نے اپنے دورہ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ سال آج کے دن ہمارے انتظامیہ کے نہایت لائق وزیر تعلیم کو ایک جھوٹے کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سسوڈیا تھے جنہوں نے قومی دار الحکومت میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا۔

کجریوال نے دعویٰ کیا کہ منیش سسوڈیا نے قومی دار الحکومت میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا اور 75 سال بعد امید پیدا کی مگر ان جیسے لیڈر کو جھوٹے کیس پھنسایا گیا۔

ان کے خلاف کیسس سے دستبرداری اختیار کی جاتی اگر وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہوتے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *