ڈرگس کا استعمال: بی جے پی لیڈر کا بیٹا اور 10 افراد گرفتار

[]

حیدرآباد: پولیس نے شہر حیدرآبادمیں بی جے پی قائد گجالا یوگانند کے فرزند گجالا وویکانند اور دیگر 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان تمام پر شہر کی ایک ہوٹل میں ایک تقریب (پارٹی) کے دوران منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے۔

37 سالہ وویکانندا منجیرا گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹر اوریوگانند کے فرزند ہیں جنہوں نے اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کیاتھا۔

سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں گچی باؤلی کی ریڈیسن بلوہوٹل میں تلاشی مہم کے دوران وویکانند، سید عباس علی جعفری، نربھئے، کیدھاراوردیگر6افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔ سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم اورگچی باؤلی پولیس نے مشترکہ طورپر اتوارکی رات یہ کاروائی کی۔

کوکین کے3 مستعملہ پلاسٹک کوورس(ہر کوورایک گرام، استعمال سے قبل) سفید رنگ کا پیپر جسے منشیات لینے میں استعمال کیاگیا)3 موبائیل فونس کو ضبط کرلیاگیا۔

وویکانند اوراس کے دوستوں کی جانب سے منشیات استعمال کرنے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیمیں، ہوٹل پہونچیں  لیکن تب تک یہ تمام مہمان ہوٹل سے جاچکے تھے۔

احاطہ کی جانچ کے بعد ہماری ٹیموں نے پایاکہ ڈرگس لینے کوکین کے مستعملہ 3پلاسٹک پیاکٹس (ہر ایک پاکٹ میں ایک گرام کوکین) اورسفید پیپرکابنڈل کااستعمال کیاگیا۔

مزید اطلاعات کی بنیادپرپولیس کی ٹیم، وویکانند کے گھر موقوعہ جوبلی ہلز پہونچی۔ اورانہیں پولیس اسٹیشن لے آئی۔ تفتیش کے دوران وویکانند نے اقبال جرم کرلیاکہ اس نے دوستوں کے لئے ریڈیسن بلوہوٹل کے ایک کمرہ میں کوکین کے ساتھ ایک پارٹی کا اہتمام کیاتھا۔

ملزم کو جانچ کے لئے روانہ کیاگیا۔ جانچ کی رپورٹ مثبت آئی۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایاکہ منشیات فروخت کرنے اورڈرگس استعمال کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *