[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے مشرق وسطی میں امریکی تخریبی اور منفی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کا حقیقی ذمہ دار امریکہ ہے۔
تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ نتن یاہو صہیونی عوام کو باور کرارہے ہیں کہ مقاومتی تنظیمیں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں جوکہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔
ترجمان محمد حاج موسی نے فلسطین الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو شمالی غزہ میں کوئی کامیابی نہیں ملی جنوبی علاقوں میں بھی رسوائی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رفح میں فلسطینیوں پر حملے جاری رہنے کی صورت میں مقاومتی تنظیموں کا ردعمل بھی شدید ہوگا۔ غزہ میں مقاومت کی کاروائیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ نتن یاہو کے بیانات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام 7 اکتوبر کے آپریشن کو جواز بناکر فلسطین پر حملے کررہے ہیں۔ فلسطینی اور خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کا حقیقی ذمہ دار امریکہ ہے۔