کسان تحریک: ہریانہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے

[]

چنڈی گڑھ: ہریانہ پولیس نے پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر اس وقت آنسو گیس کے گولے داغے جب مظاہرین نے سرحد پر نصب رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم کسان رہنماؤں نے مظاہرین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت اور دیگر مطالبات کے لیے قومی راجدھانی پہنچ کر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنانے والے کسان پنجاب سے ہریانہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ گیس ماسک، بلڈوزر اور بھاری مشینیں لے کر بارڈر پر پہنچے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *