[]
حیدرآباد: بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے کانگریس حکمراں سوٹ کیسس میں رقم بھر بھر کردہلی منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس قائدین ٹھیکیداروں، بلڈروں اور کمپنیوں کو راہو ل گاندھی کے لیے رقم جمع کرنے دھمکا رہے ہیں۔
پارٹی آفس میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سوٹ کیس کرناٹک کانگریس سے جا رہے تھے اور اب تلنگانہ سے دہلی جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس قائدین کے اعلانات کروڑوں روپے سے تجاوز ہیں لیکن چھ ضمانتوں پر عمل ہونا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی معیشت کو دوبارہ ترقی کی ڈگر پر لانے والے پی وی نرسمہا راؤ کی توہین کی تھی تو مودی حکومت ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں بھارت رتن کے عزاز سے نوازا ہے۔