دوسالہ بچہ، ایک لاکھ میں فروخت

[]

حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع میں پیر کو ایک باپ کی جانب سے نے اپنے دو سالہ بیٹے کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گمماڈیالا اے ایس آئی مہیشور ریڈی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اشک تلسیرام ہتوار اور مادھوری  نامی  جوڑا کچھ مہینوں سے ڈوماڈوگو میں رہ رہا  ہے۔

 ان کا ایک دو سالہ بیٹا ناکش ہے۔ اشک تلسیرام نے اپنے بیٹے کو نظام پیٹ منڈل کے کلوا کنٹا گاؤں کے مستی سوامی کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔ یہ جوڑا فی الحال ڈوماڈوگو میں مقیم ہے۔

 ان کی اہلیہ مادھوری  نے پیر کو گمماڈیالا پولیس اسٹیشن سے رجوع  ہوکر شکایات درج کروائی۔جس کے بعد پولیس حرکت میں  آگئی اور بچے کو حاصل کرتے ہوئے ماں کے حوالہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *