[]
نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے اتوار کو مسلم خواتین کے بغیر مرد ساتھی – محرم کے حج پر جانے کے عمل کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اطمینان بخش پیش رفت ہے۔
آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 103ویں ایڈیشن میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ان مسلم خواتین نے خطوط لکھے ہیں جنہوں نے حال ہی میں حج کیا ہے۔
ان کا یہ سفر کئی لحاظ سے بہت خاص ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے بغیر کسی مرد ساتھی اور محرم کے حج کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “اور یہ تعداد سو پچاس نہیں بلکہ چار ہزار سے زیادہ ہے – یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔”
سعودی عرب کی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل مسلمان خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت نہیں تھی۔ محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی طور پر خواتین کوآرڈینیٹر مقرر کی گئی تھیں۔
مودی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حج پالیسی میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ مسلمان ماؤں بہنوں نے مجھے اس بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔
اب، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ‘حج’ پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ حج سے واپس آنے والے لوگوں خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں نے خطوط لکھ کر جو عنایات دی ہیں وہ اپنے آپ میں بہت متاثر کن ہیں۔