گیانواپی مسجد کے مزید تہہ خانوں کے سروے کی خواہش۔ عدالت میں درخواست داخل

[]

نئی دہلی: گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا شروع ہونے کے بعد اب ایک اور سروے کے لیے درخواست داخل کی گئی ہے۔

 

یہ درخواست گیانواپی میں بند دیگر تہہ خانوں میں سروے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کی گئی ہے۔ شرنگار گوری کی اہم درخواست گزار راکھی سنگھ نے وارناسی ڈسٹرکٹ جج کورٹ میں سروے کے لئے یہ درخواست داخل کی جس میں کہا گیا ہے کہ گیانواپی میں دو تہہ خانے فی الحال بند ہیں ان کے دروازے پتھروں سے بند کر دیے گئے ہیں

 

جن کا سروے نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں ان دونوں تہہ خانوں میں اے ایس آئی کے سروے سے مزید شواہد مل سکتے ہیں۔ راکھی سنگھ نے تہہ خانوں سے ملبہ ہٹانے اور سروے کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس درخواست پر منگل کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ اے ایس آئی کی رپورٹ کے بعد

 

ہندو فریق کو ویاس تہہ خانے میں پوجا کا حق حاصل ہوگیا تھا اورتب سے تہہ خانے میں مسلسل پوجا جاری ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *