ایران اور سعودی عرب کا باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں تعیینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود النظری نے ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا 

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سات سال کے طویل عرصے کے بعد گذشتہ سال تعلقات بحال ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 24 اکتوبر 2023 کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات میں النظزی نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو انتہائی مضبوط قرار دیا اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں ایک نئے باب کے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے تعلقات تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری تک محدود رہنے کے بجائے سمیت تمام شعبوں تک بڑھانا ضروری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *