نندی ایوارڈ کو غدر سے موسوم کرنے چیف منسٹر کا اعلان

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روزتلگوسینمامیں شاندار کارکردگی کے لئے نندی ایوارڈدوبارہ دینے اور اس ایوارڈکوانقلابی شاعروگلوکار غدر کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔

غدر‘چندماہ قبل چل بسے تھے۔غدرکی یوم پیدائش کے موقع پر حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں چیف منسٹر نے نندی ایوارڈ کا احیاء کرنے اور اس ایوارڈ کوغدرسے موسوم کرنے کا اعلان کیااورکہاکہ غدرایوارڈہرسال 31جنوری کو شعراء‘فنکاروں اورفلمی شخصیات کودیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں ایک جی اوبھی جاری کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فلمی شخصیتوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے نندی ایوارڈ کے احیاء کا مطالبہ کیاتھا۔

آخری نندی ایوارڈ 2017 میں دیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اپنے لوک گیتوں کے ذریعہ عوام میں سماجی شعور بیدار کرنے میں غدر کی خدمات ناقابل فرموش ہیں۔

انہوں نے علحدہ تلنگانہ کے لئے بھی آوازاٹھائی تھی۔چیف منسٹر نے کہاکہ کسی ضلع کوغدر سے موسوم کرنے کے بارے میں ریاستی کابینہ میں بعدغور وخوض فیصلہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹینک بنڈ پر غدر کے مجسمہ کی اپستادگی کی منظوری دی ہے۔انقلابی شاعر غدرکاجن کا نام گمڈی وٹھل تھا‘ 6 اگست کو دیہانت ہوگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *