کسی کو منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: بھٹی وکرامارکہ

[]

حیدر آباد: ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ ریاست میں مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام کسی ایک کے نہیں ہیں، اِن کے نام پر سطحی سیاست نہیں کی جاسکتی۔

ہمارا بھی رام پر اتنا ہی اعتماد ہے جتنا دوسروں کا ہے۔ اِس لئے رام کے نام پر سیاست کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ ہم غیر سماجی عناصر کو حیدر آباد میں گڑبڑ کراتے ہوئے یہاں کی پُرامن فضاء کو مکدر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کسی ایک طبقہ یا مذہب کے ماننے والوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے بلکہ ہم ہر طبقہ اور مذہب کے ماننے والوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد تلنگانہ اور حیدر آباد میں امن و امان کی برقراری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس حکومت عوام کے ساتھ رہتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھے گی۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *