[]
نارائن پیٹ: 30 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے ماڈرن ہائی اسکول میں امریکی مسلم فیڈریشن آف انڈین اورجن اور حیات میڈیکل ریلیف فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے نور جہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے زیر اہتمام فری ڈیجیٹل لیٹرسی کورس کی تکمیل پر طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور دہم جماعت و انٹر کے امتحانات میں نمایاں نشانات (ٹاپرس) 2022-2023 سال کے طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی
اور سرٹیفکیٹ دئے گئے اور سال حال حکومت ہند کی جانب سے دئے جانے والا ایوارڈ “پدم شری” جو دساری کونڈپا کو دیا جانے والا ہے جنکا تعلق نارائن پیٹ ضلع کے دامرگدہ منڈل سے ہے۔ جناب ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گی۔ اور اس کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمی و فلاحی خدمات انجام دینے والے افراد کو تہنیت پیش کی گئی۔۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قطب الدین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیں امریکہ میں لیکن ان کے دل سے آنے والی ہر صدا نارائن پیٹ نارائن پیٹ کہتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نارائن پیٹ کے نونہال طلباء و طالبات مستقبل میں مزید ترقی کی منازل طۓ کریں گے اور نارائن پیٹ کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کریں اور سماج میں اپنا ایک منفرد مقام بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر گویندا راجن’ پرکاش انڈین آرمی کے علاوہ دیگر مہمانوں نھ بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ کولم پلی’ ڈاکٹر قاسم بھاگنگری’ عبدالرزاق بدرالدین’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی’ محمد قاسم’ محمد فہیم’ مولانا حافظ فاروق بن مخاشن نظامی’ محمود قریشی صدر ضلع میناریٹی کانگریس کمیٹی’ یوسف تاج یوتھ لیڈر کانگریس’ محمد غوث الدین ٹنگسال’ ستیش گوڑ ایڈوکیٹ’ کے علاوہ اسکول و کالج کے ذمہ داران و اولیاء طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب کی کارروائی جناب عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ اسکول نے چلائی
۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے نارائن کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے خطاب کیا۔ مقامی پرنسپل خواجہ محبوب خان نے تہنیت پیش کی۔ اور سیوا بینک کے علاوہ دیگر خانگی اسکول کا بھی انہوں نے دورہ کیا۔ بعد ازاں نور جہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور نور جہاں لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ جہاں حافظ محمد تقی’ محمد الیاس وڈوان نے تہنیت پیش کی۔