[]
حیدرآباد: حیدراباد میں ایک نقلی جج اور اس کے گن مین کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کاروائی رچہ کنڈہ کمشنریٹ کیاسپیشل آپریشن ٹیم نے اوپل پولیس کے ساتھ ملکر انجام دی۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ نریندر جو کہ حیدراباد کے رامنتاپور میں مقیم ہے اس کا تعلق کریم نگر سے بتایا گیا ہے۔
وہ خود کو جج ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو اراضیات کے معاملات کی یکسوئی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اس نے لوگوں کو یقین دلانے کے لیے اپنے پاس 41 سالہ مدسدھن ریڈی کو گن مین کے طور پر رکھ لیا تھا۔
اس نے ایک معاملے میں اراضی کا تنازعہ حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک شخص سے 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ اس سلسلے میں شکایت ملنے پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے نقلی جج اور اس کے گن مین کو گرفتار کر لیا ان کے پاس سے پستول ضبط کر لی گئی نقلی جج کے خلاف سابق میں بھی نو مقدمات درج بتائے گئے ہیں۔