گستاخ قرآن کی سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے، رہبر معظم انقلاب

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کو ایک تلخ، سازشی اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس جرم کے مرتکب گستاخ کے لئے سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔

سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ وہ گستاخی کے مرتکب شخص کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛ 

 بسم الله الرحمن الرحیم

 سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی ایک تلخ، سازشی اور خطرناک واقعہ ہے۔

 اس جرم کے مرتکب کی سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔

سویڈن کی حکومت کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس نے گستاخ کی حمایت کرکے عالم اسلام کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کر کے مسلم اقوام اور ان کی کئی حکومتوں کی نفرت اور دشمنی مول لی ہے۔ 

سویڈش حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس جرم کے مرتکب کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔ 

پس پردہ سازش کرنے والوں کو بھی یہ جان لینا چاہیے کہ قرآن کریم کی حرمت اور شان میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا اور اس کی رہنمائی کے چراغ مزید روشن ہوتے جائیں گے۔

 اس طرح کی سازشیں اور اس کے مرتکب عناصر اس سے کہیں پست تر ہیں کہ وہ قرآن مجید کی روز بروز بڑھتی ہوئی شان اور عظمت کو روک سکیں۔ 

خدا غالب ہے۔ 

سید علی خامنہ ای 22 جولائی 2023

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *