[]
نارائن پیٹ : 30 جنوری (اردو لیکس) ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے ایک صحافتی اعلامیہ کے مطابق 2024 کے حج بیت اللہ کے مبارک سفر کے عازمین کرام کیلئے آج کی گئی قرعہ اندازی میں ضلع نارائن پیٹ کے 26/عازمین کرام منتخب قرار دیئے گئے جبکہ 14/عازمین کرام کو ویٹینگ لسٹ میں رکھا گیا ہے
ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹھ کے عہددران نے اس پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے کہ نارائن پیٹ ضلع کا کوٹہ جو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مقرر کردہ ہے وہ 64/عازمین کا ہے مگر چالیس درخواستوں میں 26/عازمین کا انتخاب اور بقیہ کو ویٹینگ لسٹ میں رکھنا یہ سمجھ سے باہر ہے جبکہ نارائن پیٹ ضلع کا کوٹہ 64/کا پورا نہیں ہوا، اس لحاظ سے نارائن پیٹ کے تمام عازمین کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے بغیر کسی قرعہ کے انتخاب ہونا چاہیے، قرعہ اس وقت کیا جاتا ہے جب مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہوں اسی لئے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے عہدیداران نے حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری بقیہ 14/عازمین کرام کا انتخاب فرماکر تمام ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹھ سے داخل کی گئی درخواستوں کو منظوری دیں۔
” صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ جناب امیرالدین ایڈوکیٹ نے ضلع کے منتخب عازمین کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویٹینگ لسٹ کے عازمین کرام کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی پوری کوشش کریگی کہ ان ویٹینگ لسٹ والے تمام عازمین کرام کے سفر حج کو بھی یقینی بنایا جائے گا انشاءاللہ
عازمین کرام سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ذیل میں دیئے جارہے نمبرات سے وہ رابطہ کرسکتے ہیں
8008325191 ,9704444441