[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی بارڈر گارڈ فورس کے سربراہ احمد علی گودرزی نے اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرحدی محافظوں اور ایک دہشت گرد گروہ کے درمیان جکیگور کے سرحدی علاقے میں حالیہ مسلح تصادم کے دوران دہشت گرد ٹیم کا ایک رکن مارا گیا۔ جبکہ دیگر دو زخمی دہشت گرد فرار ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی محافظوں کے ان دو زخمیوں کی شناخت کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کی لاش ملی جس کے ساتھ تین دستی بم، تین عدد 40 ایم ایم گرینیڈ اور ایک خودکش جیکٹ ملی۔
سرحدی محافظوں کے کمانڈر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اس گروہ نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور ٹیوبلر فیوز، ہینڈ گرنیڈ، پیڈل دھماکہ خیز جال لے کر ملک کے اندر تباہ کن کارروائیاں کرنے کا پلان بنایا تھا لیکن جیکیگور بارڈر فورس کے جوانوں اور مسلح افواج نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔