ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی نگران وزیراعظم سے ملاقات، ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے زور دیاہے کہ پاکستان اور ایران کو علاقائی سالمیت اور خودمختاری سمیت دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجزسے باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجزسے بالخصوص ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔ نگران وزیراعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *